اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج 12 اضلاع کی 53 سیٹوں پر
ہو رہی پولینگ کے پہلے تین گھنٹے میں اوسطا تقریبا 16 فیصد ووٹروں نے اپنے
حق رائے دہی کا استعمال کر لیا۔ریاست کے چیف الیکشن افسر کے دفتر کے مطابق پولنگ سخت
حفاظتی بندوبست کے درمیان پرامن طریقے سے جاری ہے۔ابھی تک ووٹ ڈالنے والے اہم لوگوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے
ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ، کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن
پرمود تیواری اور رگھوراج پرتاپ عرف راجہ بھیا شامل ہیں۔